مشتاق الاسلام
پلوامہ //پلوامہ ٹریڈرس فیڈریشن کے انتخابات میں صدارتی عہدے پر الطاف احمد کار جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدے پر روف احمد ریشی نے اپنی جیت درج کرلی ہے۔قصبہ پلوامہ میں تاجر برادری کے الیکشن سوموار کو منعقد ہوئے،جن میں قصبہ کے سینکڑوں تاجروں نے صدر اور جنرل سکریٹری کے امیدوار کو منتخب کرنے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔الیکشن بورڈ ٹریڈرس فیڈریشن کے مطابق الطاف احمد کار نے اپنے مدمقابل امیدوار کو 3 ووٹوں سے شکست دی جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدے پر رؤف احمد ریشی نے اپنے مدمقابل حریف کو 133 ووٹوں سے شکست دی ۔قصبہ پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے انتخابی نتائج کے بعد جشن منایا گیا جس دوران الطاف کار کے حمایتوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ بازار میں کئی مقامات پر پٹاخیں سر کئے گئے۔جے کے کرشی وکاش برانچ پلوامہ کے اعجاز احمد پرہ نے جیتنے والے عہدیداروںکو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ منتخب ہوئے صدر ،جنرل سیکرٹری اور دیگر پلوامہ میں تاجروں ،ٹرانسپورٹروں اور خاص کر عام لوگوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کرانے میں اپنا رول ادا کریں گے۔