نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی ) سرکردہ بلے باز سچن تندولکر اتوار کو یہاں ہونے والے آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس نئی دہلی میراتھن -2019 میں کیپ موونگ پش اپ چیلنج کی قیادت کریں گے ۔جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوکر یہیں ختم ہونے والی اس میراتھن میں 18 ہزار رنر پش اپ کرتے ہوئے پلوامہ حملے میںہلاک ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی حمایت ظاہر کریں گے ۔نئی دہلی میراتھن کے تحت پانچ کٹیگري میں ریسوں کا اہتمام کرے گا اور ہر دوڑ سے پہلے سچن کیپ موونگ پش اپ کے تحت اس میں حصہ لینے والوں کے ساتھ 5-10 پش اپ لگائیں گے ۔ ہر پش اپ کے لئے آئی ڈی بی آئی فیڈرل 100 روپے عطیہ کرے گا، جو مہلوک اہلکاروںکے لئے فنڈ میں جائے گا۔آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس کے برانڈ امبیسڈر سچن نے کہاکہ میں یہ شدت سے مانتا ہوں کہ اپنی سرحدوں کو چیلنج دینا اور خود کے ساتھ مقابلہ کرنا کامیابی کی کلید ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ صرف ہم سے ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کیپ موونگ پش اپ چیلنج کا اس سال انعقاد کر رہے ہیں۔