پلوامہ//پلوامہ پولیس نے دو افراد کواسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق انہیں اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ ڈانگر پورہ آری ہل پلوامہ میں بلال احمد گنائی ولد محمد احسن گنائی کے رہائشی گھر میں2سے3جنگجو چھپے بیٹھے ہیں اور پولیس، سی آر پی ایف 182،83بٹالین اور55آر آر نے مشترکہ طور پر گھر گھر تلاشی لی ۔ مزکورہ شہری کے گھر سے بارودی موادا، ڈیٹونیٹر، چارجر، موبائیل فون،ریموٹ کنٹرول وغیرہ جیسی قابل اعتراض اشیاء برآمد ہوکی گئیں،ضبط شدہ مواد اور اشیاء میں کچھ چیزیں پاکستانی ہیں۔ پولیس نے تمام قابل اعتراض اشیاء ضبط کر کے مالک مکان کو گرفتار ی عمل میں لائی جبکہ واقعے کے حوالے سے پولیس تھانہ پلوامہ میںایک کیس زیر نمبر 181/18د رج کر کے تحقیقات شروع ی گئی ہے ۔ ایک اور واقعے میں کھلن نائنہ بٹہ پورہ سنگم کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی گئی جس کے دوران سبزار احمد میر ولد عبدالغنی میر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور چند کارتوس برآمد کئے گئے۔اس حوالے سے پولیس تھانہ لتر میں ایک کیس زیر نمبر 17/2018 درج کیا گیا ہے۔