نیوز ڈیسک
سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ہفتہ کو ایک پولس اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ دونو زخمیوں کو ضلع ہسپتال پلوامہ لایا گیا تھا۔
اس واقعہ کی وجہ سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی تھی۔
ضلع ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ایس تلہ نے جی این ایس کو بتایا کہ کرنٹ لگنے سے ایک پولیس اہلکار جاوید احمد کی موت ہوئی ہے جبکہ دوسرا منظور احمد زیر علاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ منظور کی حالت مستحکم ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔