Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پلوامہ میں کرنٹ لگنے سے شہری فوت، بڈگام میں یو پی کانوجوان لقمہ اجل کپوارہ میں بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی ،قاضی گنڈ میں نعش بر آمد

Mir Ajaz
Last updated: August 3, 2024 11:53 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//پلوامہ ضلع کے تریچھ علاقے میں اپنے گھر میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بزرگ شخص کی موت واقع ہو گئی۔ مقامی لوگوںنے بتایاکہ 75سالہ غلام قادر بٹ ولد محمدعبداللہ بٹ ساکن تریچھ پلوامہ کو اپنے گھر میں بجلی کا جھٹکا لگا جب وہ موٹر سے کچھ گھریلو کام کر رہا تھا۔اسے بے ہوشی کی حالت میں ضلع ہسپتال پلوامہ پہنچایا گیا، جہاں بعد میں اس نے دم توڑ دیا۔ادھر شولی پورہ بڈگام میں ایک اینٹ بھٹے پر اینٹوں کی ایک عارضی دیوار کے نیچے آنے کے بعد ایک غیر مقامی مزدور کی موت ہو گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ریاست اتر پردیش کے رہنے والے29 سالہ حسین کے نام سے ایک مزدور جمعہ کی شام دیر گئے عارضی دیوار کے نیچے آ گیا۔ حکام نے بتایا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اس کی لاش کو پولیس نے طبی قانونی کارروائیوں کے لیے لے لیا جس کے بعد اسے یوپی میں اس کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔اس دوران حضرت بل سرینگرمیں ایک40 سالہ شخص نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔حکام نے بتایاکہ یہ واقع کنہ تار حضرت بل میں پیش آیا۔ متوفی کی نعش کو پولیس نے قانونی کارروائی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے عبدالرشید کے انتہائی اقدام کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ادھر قاضی گنڈ کے لوور منڈا علاقے میں بانہال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی لاش ملی۔پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر پرانے ٹول پوسٹ کے قریب 30سالہ ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کی شناخت یاسر حمید بیگ ولد عبدالحمید بیگ ساکن زنہل بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔ادھربانڈی پورہ ضلع کے سرحدی علاقے گریز میں نہانے کے دوران ایک نوعمرلڑکے کی کشن گنگا میں پھسلنے سے موت واقع ہو گئی۔ہفتہ کی دوپہر کشن گنگا میں نہانے کے دوران مذکورہ نوجوان پھسل کر ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ لڑکے کی لاش کی شناخت فرمان مجید ولد مجید لون ساکن مرکوٹ گریز کے طور پر ہوئی ہے۔ بعد میں مقامی لوگوں نے اسے نکالا اور آخری رسومات کیلئے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ مہلوک نوجوان کی نعش جب آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ادھرشمالی کشمیر کے کپوارہ میں بی ایس ایف کے سپاہی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس کی شناخت 89 بٹالین کے جی ڈی رام کمار کے طور پر ہوئی ہے۔وہ ٹنگڈار میں NITI پوسٹ پر تعینات تھا جب اس نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی۔کمار کی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگڈارمنتقل کیا گیا ۔ پولیس نے دفعہ 194 بی این ایس ایس کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?