پلوامہ /سید اعجاز/ پلوامہ ضلع میں جمعہ کو ملی ٹینٹوںنے دن دھاڑے ایک غیر مقامی مزدور پر گولی چلائی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔متاثرہ مزدور منیر الاسلام کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسے ضلع ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ وگر گنڈ گائوں میں پیش آیا۔یہ واقعہ صبح قریب ساڑھے 8بجے پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ کے بعد گائوں کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا اس حملے میں ملوث ملی ٹینٹ کی شناخت کر لی گئی ہے اور اب اسکی باری ہے ۔