شاہد ٹاک
شوپیان//پولیس نے پلوامہ شوپیان روڑ پر لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ پولیس، 44 آر آر اور سی آر پی ایف کی183 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے کھامری کراسنگ پر ناکے کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ا یک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ اعانت کار کی شناخت زبیر احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن آری گام پلوامہ کے بطور ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے ایک ہینڈ گرینیڈ بھی بر آمد کیا گیا۔ترجمان نے کہا،’گرفتار شدہ لشکر طیبہ کا اعانت کار تھا اور اس کو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور غیر مقامی مزدوروں پر حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔