پلوامہ //پلوامہ میںنا معلوم افراد نے فورسز کی ایک پارٹی پر مرن چوک کے نزدیک ہیتھ گولہ پھینکا جوپھٹ نے سے رہ گیا جسکو بعد ناکارہ بنا گیا۔مرن چوک میں سنیچر کی صبح پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر نا معلوم شخص نے ہیتھ گولہ پھینکا جو پھٹنے سے رہ گیا جس کی وجہ سے وہاں کچھ منٹوں کے لئے افرا تفری مچی ۔پولیس نے گرنیڈ والی جگہ کو گھیرے میں لے کر کسی کو بھی وہاں جانے کی اجازت نہ دیکربم ڈسپوزل سکاڑ کو طلب کر کے ہیتھ گولے کو ناکارہ بناکر حادثے کو ٹال دیا ۔