سرینگر//جنوبی قصبہ پلوامہ اوراسکے کچھ مضافاتی علاقوں میں منگل کواحتجاجی ہڑتال کی گئی کیونکہ دوران شب فوج ،فورسزاورپولیس کی مشترکہ ٹیموں نے 14 نوجوانوں کوچھاپوں کے دوران گرفتارکرلیا۔راشٹریہ رائفلز،سی آر پی ایف اورپولیس وٹاسک فورس اہلکاروں نے سوموارکورات دیرگئے ضلع پلوامہ کے کئی دیہات بشمول چھتر پورہ ،ڈولی پورہ ،نیوکالونی اورپرچھومیں متعددگھروں میں چھاپے ڈالے ،اوران شبانہ چھاپوں کے دوران 14نوجوانوں کوگرفتارکیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ گرفتارکئے گئے سبھی نوجوانوں کیخلاف مختلف پولیس تھانو ں میں سنگباری اورگرینیڈحملوں جیسی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی پاداش میں پہلے ہی کیس درج کئے گئے ہیں ،اوران نوجوانوں کومطلوب فہرست میں رکھاگیاتھا۔ایس ایس پی پوامہ محمداسلم چودھری نے بتایاکہ حراست میں لئے گئے نوجوان سنگباری اورگرینیڈپھینکنے جیسے واقعات میں ملوث رہے ہیں ۔نوجوانوں کی شبانہ گرفتاری کیخلاف جنوبی قصبہ پلوامہ اوراسکے کچھ مضافاتی علاقوں میں منگل کواحتجاجی ہڑتال رہی تاہم کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہیں ہوا۔(کے این این)