پلوامہ //جنوبی ضلع پلوامہ میں اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی موبائل انٹر نیٹ خدمات معطل رہیں۔ جمعہ کی شام للہار کاکاپورہ میں مسلح تصادم آرائی شروع ہونے کیساتھ ہی انٹر نیٹ خدمات منقطع کی گئی تھیں جس کا سلسلہ سنیچر اور اتوار بھی جاری رہا۔انٹر نیٹ خدمات کی معطلی کے باعث عام لوگوں اور خاص کر طلاب کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ آجکل طلب کے زیادہ تر کلاسز آن لائن ہی ہوتے ہیں۔