سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں جمعہ کی شام جنگجوﺅں نے فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نیوہ نامی گاﺅں میں پیش آیا جہاں 183سی آر پی ایف بٹالین سے وابستہ اہلکارزخمی ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے فورسز کیمپ کی طرف گولیاں چلاکر اندر کمار نامی اہلکار کو زخمی کیا جس کا تعلق ریاست راجستھان سے ہے۔
واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔