پلوامہ میںمحاصرہ، کچن میں کمین گاہ تباہ | بانڈی پورہ میں 5روز سے تلاشی آپریشن جاری

شوپیان +بانڈی پورہ // پاہو پلوامہ میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان کے کچن میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ بر آمد کی گئی جبکہ بانڈی پورہ میں پچھلے 5روز سے جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق پاہو پلوامہ کا سہ پہر کو 50آر آر،182بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کی موجودگی کے بعد محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان کے کچن میں مبینہ طور پر ایک ہائیڈ اوٹ کا پتہ لگایا گیا جو خالی تھا جسے بعد میں سیکورٹی فورسز نے تباہ کیا۔اس کارروائی میں کچن کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔مالک مکان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ادھر پچھلے 5روز سے14آر آر،3بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے بانڈی پورہ کے ترکہ پورہ،ونہ گام ،گجر بستہ ونہ گام اورماتری گام کے وسیع جنگلاتی علاقے محاسڑہ کر رکھا ہے اور تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اتوار کو بھی ونہ گام اور گجر بستی میں تلاشیاں لی گئیں۔