سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کی صبح فورسز نے چار جنگجوئوں کو معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا۔ اس معرکہ میں تین فوجی اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
یہ معرکہ پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں پیش آیا جہاں فورسز نے محاصرہ کے بعد تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا تھا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ جاں بحق چار جنگجوئوں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
فوج نے کہا کہ چار جنگجوئوں کو جاں بحق کئے جانے کے بعد آپریشن ختم کیا گیا ہے۔
دریں اثناء حکام نے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔