سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں سنیچر کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران2جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔
پولیس نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ڈانگر پورہ میں فورسز آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
اس سے قبل آج صبح ڈانگر پورہ میں جھڑپ اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا اور چھپے جنگجوﺅں نے فورسز اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔