نیوز ڈیسک
پلوامہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج بعد دوپہر ایک مسلح تصادم کا آغاز ہوا ، جس میں بھارتی فوج کا اہلکار زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے متری گام علاقے میں جنگجوئوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین مسلح جھڑپ شروع ہوئی ہے، پولیس کے مطابق جھڑپ کے مقام پر 2سے3جنگجو چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔
قبل ازیں علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا۔
پولیس کے مطابق جوں ہی فورسز مشتبہ مقام پر پہنچی تو وہاں چھپےعسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے تصادم کا آغاز ہوا۔
پولیس کے مطابق تصادم میں اب تک ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے علاج کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔