سرینگر/// جنگجو ئوں نے گزشتہ رات پلوامہ کے بنورا علاقے میں جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کیا، تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔گذشتہ رات تقریباً گیارہ بجے گھات میں بیٹھے جنگجوئوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور کچھ تک طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔بعد ازاں فورسز نے جائے وقوع کے گرد نواح کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم وہ موقعہ سے بھاگ نکلے تھے۔دریں اثناء فوج نے جمعہ کی نماز کے بعد چندرگیر علاقے کو 13 آر آر فوج اور ایس او جی نے محاصرہ کر لیا اور شام کو جوہی محاصرہ اٹھا لیا گیا تو گولیوں کی آواز سنائی دی ہے آخری اطلاع ملنے تک محاصرہ سخت کر دیا گیا ہے اور مقامی نوجوان احتجاج پر اتر آئے ہیں