اظہر حسین
کولگام// کولگام کے گاڈی ہامہ نامی گائوں میںایک نوجوان طارق احمد نے کئی سال پہلے خود روزگار کے سلسلے میں اپنی کاروباری زندگی کا آغاز کیا ۔مذکورہ نوجوان نے بے کارو استعمال شدہ پلاسٹک اور دیگر چیزوں کو پورے ضلع سے جمع کرکے اس کی گریڈنگ اور پیکنگ شروع کی۔35سالہ طارق احمد نامی اس نوجوان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سارے مواد کو وہ وادی کشمیر سے باہر موجود فیکٹریوں تک پہنچادیتے ہیں۔انہوں نے رات دن محنت کرکے نہ صرف اپنے لیے روزگار پیدا کیا بلکہ اس پروجیکٹ میں اب 100سے زائد افراد کام کر رہے ہیںاور اپنا روزگار کما رہے ہیں ۔طارق کا کہنا ہے کہ وہ سالانہ ساڑھے تین کروڑ کا کاروبار کرتے ہیں اور ترقی کے مختلف منازل طے کرنے میں اُن کی اہلیہ قدم سے قدم ملاکراُن کا تعاون کررہی ہیں۔آٹھویں جماعت تک حاصل کرنے کے بعد مذکورہ شخص علم حاصل کرنے کا سلسلہ آگے نہیں بڑھاسکے تاہم کاروبار میں دلچسپی نے انہیں کاموش بیٹھنے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہمیشہ اُن کی حوصلہ افزائی کی۔طارق کے مطابق اُن کے پروجیکٹ کا ابھی فقط دس فیصد ہی مکمل ہوچکا ہے ۔طارق احمد نے سرکار اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس پروجیکٹ کو آگے بڑ ھانے میں اُس کی مدر کریں اورسٹارٹ اپ اسکیم کے زمرے میں لایا جائے تاکہ مزید بے روزگار نوجوانوں کو اس پروچیکٹ کے تحت روزگار مل سکے۔