پسی کی زد میں آکر ڈرائیور از جان

عظمیٰ نیوزسروس

ریاسی / /پیر کی علی الصبح ریاسی ضلع کے چسانہ کے نزدیک اوتار سنگھ موڑ پر ایک مہلک مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ایک عہدیدارنے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ 24سالہ راکی ​​کی جان لے گئی جو سلال سے تعلق رکھنے والاڈرائیور تھا۔انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ اچانک ہوئی جس سے سڑک بلاک ہوگئی اور راکی ​​ملبے کے نیچے پھنس گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد اور حکام نلاش کو نکالنے کے لیےمقام پر پہنچ گئے، بدقسمتی سے ڈرائیور کو بچایا نہیں جا سکا ۔