جموں // پر منڈل۔ اُتر بنی شرائنز ڈیولپمنٹ کمیٹی، شری لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ ٹرسٹ ،گاندھی نگر ،ڈوگرہ صدر سبھا اور لنگر سیوا سمتی بڑی براہمناں کی جانب سے پیر کے روز زیر قیاد ت شر ی لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ ٹرسٹ ،گاندھی نگر ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نوڈل افسر بنسی لعل شرما اور محکمہ تعمیرات عامہ، صحت عامہ، محکمہ پولیس، میونسپل کارپوریش و متعلقہ محکموں کے نمائندوں کے علاوہ ر ضلع سانبہ کے معزز شہریوںنے بھی شرکت کی اورپر منڈل۔اُتر بینی شرائن کے لئے سالانہ ’’چھڑی مبارک یاترا‘‘ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔یاترا کے بعد 4اپریل2019کومنعقدہ تین روزہ چیتر چتردشی میلہ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعدد مدعوں پر مباحثہ کیا گیا ،جن میں 2.4.2019, کو پر منڈل میں سوچھ ابھیان منعقد کرنا ،3.4.2019, کو شری لکشمی نرائن مندر ،گاندھی نگر،جموں میں بھی اسی قسم کا پروگرام منعقد کرنا ، 3.4.2019 کو شری رنبیشور مندر پریڈ گرائونڈ ،جموں میں ’’ مبارک چھڑیوں ‘‘کی پوجا ارچنا کرنا ،جس کا اہتمام دھرمارتھ ٹرسٹ جموں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مورخہ4.4.2019, کو متبرک چھڑیاں شری رگھو ناتھ جی مندر لی جائیں گی،جسکے بعد انہیں شری لکشمی نرائن مندر،گاندھی نگرلیا جائے گا،جہاں سے پوجا ارچنا کرنے کے بعد چھڑیوں کو تاریخی شرائن پُر منڈل ایک رتھ میں لیا جائے گا۔پرتھوی راج وید، وید ورما، ایس پی اروڑہ، رومیش ٹھاکور، وشنو پرکاش، شنکر سنگھ،آنچل سنگھ،ملکیر سنگھ ،گورمُکھ اجیت سنگھ ،اشوک کھجوریہ،اجمیر سنگھ چاڑک، ارجن سلاتھیہ، کلبھوشن بالی ،پروین سنگھ چاڑک، اجے سنگھ چاڑک، سورن سنگھ چاڑک، گنیش دت شرما ، راجیش کمار، کپل سلاتھیہ اورپی سی گپتا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔