دبئی//ٹیم انڈیا 28 اگست کو پاکستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گی اور سبھی کی نظریں ایک طویل وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی پر ہوں گی۔ وراٹ کوہلی کچھ وقت سے جدوجہدکررہے ہیں اورانہیں ا?ئندہ ٹورنامنٹ سے پہلے ایک مرتبہ پھر تازہ دم ہونے کے لئے ا?رام دیا گیا تھا۔ وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورے پر گئی ٹیم انڈیا کے ساتھ شامل نہیں تھے۔ اتوار کے روز پاکستان کے خلاف ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کے لئے ہندوستان کے کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی ہے جس میں نیٹ سیشن کے دورا ن کوہلی اسپنروں پر دباؤ بناکر لمبے شاٹ لگاتے نظرا?ئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں کوہلی کو رویندر جڈیجہ اور یوزویندر چہل کے خلاف نیٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو 2021 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اس اسٹیڈیم میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس ٹورنامنٹ کے لیے کوہلی نے ہندوستان کے ہیڈ کوچ وی وی ایس لکشمن کی نگرانی میں نیٹ میں وقت گزارا۔ ہندوستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کا آغاز 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پاکستان کے خلاف کرے گی۔ 2021 ورلڈ کپ (ٹی 20 ورلڈ کپ 2021) میں ہندوستان کو اس اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔