یواین آئی
نئی دہلی// کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ خود کو دیوی کے بھکت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور خود کو سب سے بڑا سچ بولنے والا کہتے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ مودی شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں۔ مودی کا نام لئے بغیر، محترمہ واڈرا نے کہا، “جو لوگ آج اقتدار میں ہیں وہ ماں شکتی اور ستیہ (سچائی) کے نہیں بلکہ ستّا ( اقتدار وسیاسی طاقت )کے پجاری ہیں۔ اقتدار کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اقتدار کے لیے ایم ایل اے خریدتے ہیں۔ سرکاروں کو گراتے ہیں۔ وہ ملک کی دولت بڑے صنعت کاروں کو دے رہے ہیں تاکہ وہ اقتدار میں بنے رہیں۔انہوں نے انتخابی بانڈز پر بھی مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ انتخابی بانڈ اسکیم کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کی اسکیم تھی۔ مودی لگاتار کہہ رہے ہیں کہ الیکٹورل بانڈ ایک شفاف اسکیم ہے جب کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ اسکیم غلط ہے اور یہ بدعنوانی کو جنم دے رہی ہے۔محترمہ واڈرا نے کہا، ‘‘بھارتیہ جنتا پارٹی اس وقت بے نقاب ہوئی جب سپریم کورٹ نے انتخابی بونس کے تحت چندہ دینے والوں کے ناموں کو ظاہر کرنے کا حکم دیا۔