سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں کے شعبہ قانون میںزیر تعلیم طلاب نے کل پریس کالونی میں احتجاج کیا اور آن لائین امتحان کا مطالبہ کیا ۔احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کاڑدس رکھے تھے اور وہ آف لائین کے بجائے آن لائین امتحان لینے کا مطالبہ کررہے تھے ۔احتجاجی طلاب نے بتایا کہ امسال کورونا کی وجہ سے انہوں نے آن لائین ہی تعلیم حاصل کی اور انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کے باجود بھی ہمارے آن لائین کلاس ہوئے ۔انہوں نے مانگ کی کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے رہنما خطوط کو عملایا جائے اور آن لائین امتحان منعقد کیا جائے ۔