بانہال // یوم آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میںفوج کی طرف سے رام بن ضلع کے ہائی سکول پرہندر نیل میں ایک مصوری کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد آنے والے 75 ویں یوم آزادی کو منانے اور ہر گھر پر ترنگا لہرانے کیلئے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ مصوری مقابلے کیلئے “آزادی کا امرت مہوتسو” اور “ہر گھر ترنگا” کی تھیم کو منتخب کیا گیا تھا۔ بچوں کے جوش و جذبے، تخلیقی صلاحیتوں اور حب الوطنی نے تقریب کو دلکش بنایا جبکہ یہ مقابلہ بچوں کو مصوری کے شوق کی طرف راغب کرنے کی بھی تحریک تھی۔اس تقریب میں 34 بچوں نے شرکت کی جس میں 21 لڑکے اور 13 لڑکیاں شامل تھیں اور ان کی عمریں 6 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے بچوں کی صلاحیت سازی کیلئے فوج کا شکریہ آدا کیا گیا۔ فوج نے مصوری میں شامل بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔