سرینگر//یونیورسٹی آف کشمیر کے بزنس سکول (MBA-FM)کے طالب علم عادل پرویز وانی نے یونیورسٹی کا نام روشن کرتے ہوئے 80کلو کی کیٹگری کے تحت 22سے 24نومبر کو امپھال منی پورہ میں منعقد ہوئے 4ویں انٹرنیشنل تھنگ تا چمپئن شپ میں نیپال، بنگلہ دیش ، تھائی لیڈ اور روس کے حریفوں کو فائنل میں ہرایا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور سپورٹس یونیورسٹی آف کشمیر نے عادل پرویز کو عالمی سطح پر یونیورسٹی کا نام روشن کرنے پر جشن کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقعے پر کارڈینٹر ڈائریکڑ فزیکل ایجوکیشن اور سپورٹس کشمیر یونیورسٹی نے رضاکارانہ طور پر خیر سگالی کے تحت عادل پرویز کو نقد انعام سے نوازا۔ اس کے علاوہ انہوں نے عادل پرویز اور دیگر کھلاڑیوں کی مستقبل میں مدد کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔