سرینگر//پروفیسرمحمدشفیع نے کشمیریونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے سربراہ کا عہدہ سنبھالاہے۔پروفیسر شفیع انٹرنیشنل بزنس اینڈ سیکورٹی انالسزاینڈ پرولیفک منیجمنٹ کے ماہر ہیں اور ان کادرس وتدریس،تحقیق اورانتظامی معاملات کاتیس برس کا تجربہ ہے۔ان کی تین کتابیں تصنیف ہونے کے علاوہ چالیس تحقیقی پیپر بھی قومی اوربین الاقوامی رسالوں میں شائع ہوئے ہیں۔ان کی نگرانی میں ایک درجن پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالروں نے اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔فی الوقت پروفیسر شفیع ڈائریکٹر سینٹر فارکیریئرپلاننگ اینڈ کونسلنگ کاچارج سنبھالے ہوئے تھے اور انہوں نے معروف اداروں سے مفاہمت ناموں پردستخط کئے جن سے یونیورسٹی کے کامیاب طلبہ کی قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں میں نوکریوں کا بندوبست ممکن ہوا۔وہ تیونس کی کارتھیج اینڈجندوبایونیورسٹی کے وزٹنگ فیکلٹی ہونے کے علاوہ سعودی عربیہ کی جازان یونیورسٹی کے شعبہ فائنانس اوربینکنگ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔