بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے محکمہ ثقافت کے پرنسپل سیکریٹری کو محکمہ قبائلی امور کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج تفویض کیا جبکہ ڈائریکٹر جیل خانہ جات کو کرائم برانچ کے سربراہ کا اضافی چارج سونپا گیااورجموں کشمیر انتظامی سروس کے3افسراں کا تبادلہ عمل میں لایا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق محکمہ ثقافت کے پرنسپل سیکریٹری سریش کمار گپتا کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ محکمہ قبائلی امور کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج سونپا گیا۔ محکمہ داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ سپیشل ڈائریکٹر جنرل کرائم ارن کمار چودھری کو پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات دیپک کمار کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی کرائم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا بھی اضافی چارج سونپا گیا۔
اس دوران جموں کشمیر انتظامی سروس کے جونیئر سکیل افسر عاشق رفیق ملک کو مزید تقرری کیلئے محکمہ اطلاعات کے ماتحت رکھا گیا جبکہ سروس سلیکشن بورڈ کی انڈر سیکریٹری سُربھی رینہ کو تبدیل کرکے جسمانی طور پر ناخیز افراد کے کمشنر کے دفتر میں انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا۔مالیاتی کمشنر مال کے دفتر میں اپنی تقرری کے منتظر تحصیلدار انیل چاڈک کو تبدیل کرکے انکی مزید تقرری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ماتحت رکھی گئی۔ادھر محکمہ تعمیرات عامہ نے3اضلاع میں انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئروں کی تقرری عمل میں لائی جبکہ2انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کو سپر انٹنڈنٹ انجینئروں کے طور پر تعینات کیا۔2انچارج ایگزیکٹو انجینئروںکو سپر انٹنڈنٹ انجینئروں کے طور پر تعینات کیا گیا۔ ان انجینئروں میں انجینئر سنجیو کمار گپتا اور انجینئر راجندر کمار گپتا شامل ہیں۔ سرینگر،پلوامہ،شوپیاں اور بارہمولہ میں3نئے سپر انٹندنٹ انجینئروں کی تقرری عمل میں لائی گئی۔ انجینئر سوشیل کمار کو انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی سے تبدیل کرکے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر پلوامہ،شوپیاں سرکل جبکہ انچارج ایگزیکو انجینئر رورل انجینئرنگ ونگ سنجیو کمار گپتا کو تبدیل کرکے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر بارہمولہ سرکل اور انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ ،کٹرہ کو تبدیل کرکے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر سرینگر(جنوب) تعینات کیا گیا۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر منصوبہ بندی چودھری محمد اقبال کو محکمہ تعمیرات عامہ سے متعلق شکایات و مسائل کا مشاہدہ کرنے کیلئے نوڈل افسر نامزد کیا گیا ہے۔