عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نیریگل چوک کے نزدیک پرتاپ پارک میں بلیدان ستمب( یاد گار شہدا) کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔بلیدان ستمب کا سنگ بنیاد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ سال جون کے مہینے میں سرینگر کے دورے کے دوران رکھا تھا۔