سرینگر//نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز اور دیگر مرکزی معائونت والی اسکیموں کے تحت کام کرنے والے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال 17ویں روز بھی جاری رہی جس دوران پرتاپ پارک میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ملازمین نے کل بھی اپنے مطالبات منوانے کے حق میں نعرہ بازی کی ۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے اپنی مستقلی کے حق میں احتجاجی مہم چلارہے ہیں اور ریاستی سرکار نے مارچ 2017میں این ایچ ایم ملازمین کی مستقلی کیلئے پالیسی ترتیب دینے کیلئے ایک 6رکنی کمیٹی تشکیل دی جس نے 10مئی 2017کو ریاستی سرکار کو اپنی رپوٹ پیش کی ہے اور تب سے لیکر ریاستی سرکار اور وزیر صحت اس حوالے سے خاموش ہے۔