سرینگر//کشمیر کے ایڈیٹرز گلڈ نے جمعہ کو اخبار ’’کشمیر ٹائمز' ‘‘کے ایڈیٹر، پربودھ جموال کے والد پروفیسر سکھدیو سنگھ جموال کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیاہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر سنگھ گاندھی نگر جموں کی رہائش گاہ پر جمعہ کی صبح وفات پاگئے اور بعد دوپہر جوگی گیٹ جموں کی شمشان بھومی میں اُن کا داہ سنسکار انجام دیا گیا۔پروفیسر سنگھ ایک معروف استاد تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی طلباء کی تعلیم و تربیت میں صرف کی۔اُن کی صحت کچھ عرصہ سے بگڑ گئی تھی ۔ کشمیر ایڈیٹرس گلڈ نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔