عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// ریزرو بینک آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں جلد ہی 100 اور 200 روپے کی مالیت کے نئے بینک نوٹ جاری کرے گا۔ جس پر نئے تقرر کیے گئے گورنر سنجے ملہوترا دستخط کریں گے۔ ان نئے بینک نوٹوں کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور یہ مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کے موجودہ 100 اور 200 روپے کے نوٹوں کی طرح ہوں گے۔ آر بی آئی کے نئے گورنر کی تقرری کے بعد ان نوٹوں کا اجرا ایک معمول کا عمل ہے۔ مرکزی بینک نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پہلے جاری کیے گئے تمام 100 اور 200 روپے مالیت کے بینک نوٹ قانونی طور پر جاری رہیں گے۔ چلن میں پرانے بینک نوٹوں کی درستگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔200 روپے کے نئے نوٹ کا سائز 66 ملی میٹرx 146 ملی میٹر ہے جبکہ100 روپے کے نئے نوٹ کا سائز 66 ملی میٹرx 142 ملی میٹر ہے۔