جموں//سیاحت کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے قانون ساز کونسل میں ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت کے بدلے چرنجیت سنگھ خالصا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ان پرانی گاڑیوں جنہوںنے مقررہ حد پار کی ہے کو بدلنے کے لئے ایک انٹرسٹ سب ونشن سکیم حکومت کے زیر غور ہے۔وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ اوور لوڈنگ کی بدعت پر قابو پانے کے لئے ایم وی ڈی نے ریاست کے تمام افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس حوالے سے لازمی اقدامات کر کے موٹر وہیکل ایکٹ کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔