زاہد بشیر
گول// زون گول کے چھچھواہ علاقہ برنجی میں اُس وقت ایک پرائمری سکول آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوا جب کلاس روم میں مڈ ڈ ے میل کھانا بنانے کے دوران گیس خراج ہوا تا ہم اس وردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب اچانک سکول کے کلاس روم میں گیس خارج ہوا جس نے آگ پکڑی مشکل سے بچوں کی جانوں کو بچایا گیا اس دوران مقامی لوگ بھی آئے اور علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔ والدین نے اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچن شیڈ ہونے کے با وجود کلاس روم میں کھانا بن رہا تھا اور کچن شیڈ تالا بند پڑا ہوا ہے اور اس موقعہ پر والدین نے اس سلسلے میں اساتذہ پر سنگین الزامات لگائے ۔ انہوں نے اس آگ کی واردات کو دیکھتے ہوئے بچوں کو باہر نکالا او ربچوں کی کتابیں ، بیگ ، جوتے بھی اس آگ کی واردات میں خاکستر ہوئے۔لوگوں نے کہا کہ اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے اور آج ہمارے بچے دوبارہ اس دنیا میں آئے ۔ آج کی اس واردات کے سلسلے میں کشمیر عظمیٰ نے جب زیڈ ای او گول سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ آج بیک ٹو ولیج کی ڈیوٹی میں ہیں آگ کی واردات کی خبر سنتے ہی اس سلسلے میں پوری رپورٹ مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے اور اس سلسلے میں موقعہ پرجا کر اور رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے ۔