رانچی/ ہندوستان نے چتیشور پجارا اور وردھیمان ساہا کی عمدہ شراکت کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے اور اسے فتح کیلئے مزید آٹھ وکٹیں درکار ہیں۔رانچی میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے دن ہندوستان نے 360 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو چتیشور پجارا آسٹریلین باؤلرز کی راہ میں حائل تھے۔29 سالہ بلے باز نے وکٹ کیپر بلے باز ساہا کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور پہلے سیشن میں کوئی وکٹ ہ گرنے دی جس کی بدولت ہندوستان آسٹریلین کی پہلی انگز کی برتری ختم کرنے کے قریب پہنچ گیا۔دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل جاری رکھتے ہوئے دوسرے سیشن میں بھی کوئی وکت نہ گرنے دی اور 199 رنز کی شراکت قائم کر کے مشکلات میں گھری ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا۔