سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ سرینگر۔ جموں شاہراہ پر موسم کی خرابی کے سبب پتھر گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل معطل کی گئی ہے۔
حکام نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ پرضلع رام بن کے پنتھیال۔ مگھر کوٹ علاقے میں بارش کی وجہ سے پتھر گر آنا شروع ہوگئے ہیں اس لئے مسافروں کی حفاظت کو ملحوظ رکھتے ہوئے گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔
حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر سے گریز کریں۔
قابل ذکر ہے کہ آج صبح سے شاہراہ پر پڑنے والے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔