سرنکوٹ /بختیار کاظمی /اتر پردیش کے سیتا پور سے تعلق رکھنے والا ایک ٹرک ڈرائیور مغل روڈ پر پتھر وں کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ۔متوفی کی شناخت محمد توفیق ولد قربان علی کے طور پر کی گئی ۔حکام نے بتایا کہ سیبوں سے لدا ایک ٹرک زیر نمبر/1224 UP32MN سرینگر سے راجوری کی طرف جا رہا تھا کہ پانار پل کے قریب پتھر گرنے کا واقعہ رونما ہوا جس کے دوران ٹرک پر بھاری پتھر گرا جس میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ پتھر لگنے سے گاڑی بھی الٹ گئی جب کہ متوفی کی لاش کو بعد میں موقع سے ہٹا کر پولیس نے قبضے میں لے لیا جبکہ ٹرک کوگھنٹوں کی محنت کے بعد سڑک سے ہٹا کر گاڑیوں کی آمد ورفت بحال کی گئی ۔