نئی دلی// غازی پور اترپردیش میں وزیراعظم ہند نریندر ومودی کی تقریب میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد لوٹ رہے پولیس اہلکار سریش واست اس وقت مشتعل مظاہرین کے پتھرائو کا شکار ہو ا جب وہاں موجود مظاہرین اپنے مطالبات کے حوالے سے پرتشدد احتجاج پر اتر آئے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار سریشن واست وزیراعظم مودی کی تقریب جو غازی پور میں منعقد ہوئی ،کی ڈیوٹی سے فارغ ہوکر واپس جارہا تھا کہ وہ مشتعل ہجوم کے درمیان پھنس کر رہ گیا اور پتھرائو کی زد میں آکر ہلاک ہوا۔اترپردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے مہلوک پولیس اہلکار کے لواحقین کے حق میں40لاکھ روپے ریلیف کا اعلان کیا ہے