حسین محتشم
پونچھ//غیر سرکاری تنظیم پبلک ویلفیئر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے مدرسہ دارالعلوم حیدری اور جامع مسجد ابوبکر میں افطاری کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات ذات پات کے پیش نظر سے اوپر اٹھ کر رمضان کے مقدس مہینے میں متحد ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بہت خوش ہیں کہ نمازیوں اور روزہ داروں کی بدولت انھیں بھی خدا کے دروازے پر حاضری کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اور باہمی بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے مذہبی پروگرام میں بھرپور تعاون کرنا چاہیے تاکہ ہمارے ملک کی یکجہتی اور سالمیت ہمیشہ قائم رہے۔ انھوں نے اس موقعہ پر موجودتمام مسلمان بھائیوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ ملک میں امن اور باہمی بھائی چارے کے لئے دعا کریں۔ اس موقعہ پر شوکت حسین، شاہنواز خان، حق نواز، راجہ اور محمد حنیف فوجی بھی موجودتھے۔
پبلک ویلفیئر فرنٹ نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا
