اشرف چراغ
کپوارہ//ترہگام قصبہ سے تین کلو میٹر دور شمناگ علاقہ میں ایک پاگل کتے 4افراد پر حملہ کر کے انہیں لہو لہان کر دیا جبکہ ایک زخمی شہری نے کتے کا تعاقب کر کے اسے ڈھیر کر دیا ۔پاگل کتے کے حملہ میں ایک زخمی شبیر احمد لون نے بتایا کہ بدھ کی دو پہر کو ایک پاگل کتا بستی میں داخل ہو گیا اور راہ چلتے شہریو ں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا ۔شبیر نے کہا’’ اگرچہ میں نے پاگل کتے کا تعاقب کیا لیکن اس نے مجھ پر حملہ کر کے مجھے شدید زخمی کر دیا تاہم میں نے کتے کا پیچھا نہیں چھوڑا اور اس پر حملہ کر کے اسے ڈھیر کر دیا اور باقی بستی کو بچایا لیا‘‘ ۔مقامی لوگو ں نے زخمیوں کو سب ضل اسپتال کرالہ پورہ میں علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا جہا ں ان کا علاج کر کے انہیں رخصت کیا گیا ۔