نئی دہلی // بھارت ، پاکستان کی طرف سے امن کی بحالی سے متعلق ایک بھی لفظ کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پاکستانی فوجی سربراہ کے ان ریمارکس پر رائے زنی کررہی تھی جس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی حمایت کی تھی۔وزیر دفاع نے مزید کہا ’’ فوجی دستے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو مکمل عزت دیگی، جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں جنگجو مخالف آپریشن بند کئے جائیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا’’ امن کی چاہت کا ایک لفظ بھی سنجیدگی کیساتھ لیا جائیگا‘‘۔واض رہے کہ پاکستانی فوجی سربراہ نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ کشمیر سمیت کسی بھی مسئلے کا حل پر امن مذاکرات سے ہی ممکن ہے اور پاکستانی فوج مذاکرات کی حامیت کرے گی۔فائر بندی کے تازہ واقعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مرکز کے ہر فیصلے کی تائید کرتی ہے۔انہوں نے کہا’’ ہم مرکزی داخلہ وزارت کی طرف سے جاری کی گئی پالیسی کی مکمل تائد کریں گے،پالیسی پر عمل در آمد کو کیسے ممکن بنایا جائے اس پر پہلے ہی حکمت عملی بنائی گئی ہے،اور فائر بندی کی مکمل پاسداری کی جائیگی۔