نئی دہلی//لائن آف کنٹرول پر ہوئی ہلاکتوں کے سلسلے میں بھارت اور پاکستان کی افواج نے ایک ودسرے پر جنگ بندی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے ۔پاکستان نے اسلام آباد میں مقیم ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو کئی مرتبہ دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور بھارتی سفارتکار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ ان واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی۔دریں اثناء بھارت کے دفاعی ترجمان نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ بندی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔