یو این آئی
اسلام آباد // پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جہاں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف 11 اپریل کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علالت کے باعث ان سے حلف نہیں لیا تھا اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے حلف لیا تھا۔صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی 37 رکنی وفاقی کابینہ سے بھی حلف لینے سے گریز کیا تھا۔