ممبئی حملہ کرنے کا متفقہ فیصلہ ہوا، لیکن کانگریس سرکار نہیں مانی:جے شنکر
پونے// وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کے لیے پرعزم ہے، اور زور دے کر کہا کہ چونکہ دہشت گرد اصولوں کے تابع نہیں ہوتے، اس لیے انہیں جواب دینے کیلئے بھی کوئی اصول نہیں ہو سکتا۔ 2008 میں 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل پریو پی اے سرکار پرتنقید کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر کافی غور و خوض کے بعد اس وقت کچھ بھی نتیجہ خیز نہیں نکلا کیونکہ یہ محسوس کیا گیا تھا کہ اس کی قیمت پاکستان پر حملہ کرنا اس پر حملہ نہ کرنے سے بڑھ کر تھا۔جمعہ کو یہاں ‘بھارت معاملات’نوجوانوں کے لیے مواقع اور عالمی منظر نامے میں شرکت کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میں نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ اگر اب بھی ایسا ہی حملہ ہوتا ہے اور کوئی اس پر ردعمل ظاہر نہیں کرتا ہے تو اگلے ایسے حملوں کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔
جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ 2014 سے ملک کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی آئی ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کا طریقہ یہی ہے۔جب ان ممالک کے بارے میں پوچھا گیا جن کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا ہندوستان کو مشکل لگتا ہے، جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کو یہ سوال کرنا چاہئے کہ کیا اسے بعض ممالک کے ساتھ کوئی تعلق برقرار رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا”ٹھیک ہے، ایک ہمارے ساتھ ہی ہے، آئیے ایماندار بنیں، ایک ایسا ملک جو بہت مشکل ہے، وہ پاکستان ہے، اور اس کے لیے، ہمیں صرف خود کا جائزہ لینا چاہیے، اس کی ایک وجہ ہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت شروعسے ہی واضح ہوتا کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے جسے بھارت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرنا چاہیے تو ملک کی پالیسی بالکل مختلف ہوتی۔جے شنکر نے کہا کہ2014 میں مودی آئے( لیکن یہ مسئلہ (دہشت گردی2014 میں شروع نہیں ہوا، یہ ممبئی حملے سے شروع نہیں ہوا۔ یہ 1947 میں ہوا، 1947 میں پہلے لوگ(حملہ آور) کشمیر آئے، انہوں نے کشمیر پر حملہ کیا، یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی، وہ گائوں اور قصبوں کو جلا رہے تھے، وہ لوگوں کو مار رہے تھے، یہ لوگ پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے کے قبائلی تھے، پاک فوج نے ان کی پشت پناہی کی، ہم نے فوج بھیجی اور کشمیر کا انضمام ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب ہندوستانی فوج کارروائی کر رہی تھی، ہم درمیان میں رک گئے اور اقوام متحدہ میں یہ ذکر کیا کہ حملہ دہشت گردی کے بجائے قبائلی حملہ آوروں کا تھا، گویا یہ ایک جائز طاقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے سب سے پہلے تخریب کاری کے لیے درانداز بھیجے۔ انہوں نے کہا”ہمیں دہشت گردی کے بارے میں اپنے ذہنوں میں بہت واضح ہونا چاہیے، کسی بھی صورت میں کسی بھی پڑوسی یا کسی سے دہشت گردی قابل قبول نہیں ہے، جو آپ کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر مجبور کرنے کے لیے دہشت گردی کا استعمال کرتا ہے، اسے کبھی بھی قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے ذکر کیا کہ کبھی کبھی ان سے ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں تسلسل کے بارے میں پوچھا جاتا ہے اور وہ صاف جواب دیتے ہیں کہ 50 فیصد تسلسل اور 50 فیصد تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک تبدیلی دہشت گردی کے حوالے سے ہے۔ 26/11 ممبئی حملے کے بعد ملک میں ایک بھی شخص ایسا نہیں تھا جس نے محسوس کیا ہو کہ ہمیں اس حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے تھا۔ ملک کے ہر فرد نے اسے محسوس کیا، اس وقت کا حساب ہے۔قومی سلامتی مشیر نے لکھا تھا ، سب نے غور کیا، بہت تجزیہ ہوا اور پھر یہ طے پایا کہ پاکستان پر حملہ کرنے کی قیمت پاکستان پر حملہ نہ کرنے سے زیادہ ہے۔ لہٰذا کافی غور و خوض کے بعد بھی کچھ نتیجہ خیز نہیں نکلا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ممبئی جیسا کچھ ہوتا ہے اور آپ اس پر ردعمل ظاہر نہیں کرتے ہیں تو آپ اگلے کو ہونے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ “انہیں(دہشت گردوں)کو یہ محسوس نہیں کرنا چاہئے کہ چونکہ وہ سرحد کے اس پار ہیں، کوئی انہیں چھو نہیں سکتا، دہشت گرد کسی اصول کے تحت کام نہیں کرتے۔ دہشت گردوں کے جواب کا بھی کوئی اصول نہیں ہو سکتا۔