یو این آئی
جموں//بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ ہندوستان کسی بھی پڑوسی ملک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن اگر کوئی ملک اس کی سالمیت کو چلینج کرتا ہے تو اس کو جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا، ‘پاکستان نے جو اپنی سر زمین پر دہشت گردی کے بیج بوئے اب وہ اس کا خود خمیازہ بھگت رہا ہے ‘۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا، ‘وزیر اعظم نریندر مودی نے جب سال 2014 میں پہلی بار حلف اٹھایا تو تو دوستی کا ہاتھ بڑھا کر پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو بھی حلف بر داری کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی’۔ان کا کہنا تھا، ‘وزیر اعظم نے اس طرح ایک پیغام دیا تھا کہ ہم دوستی چاپتے ہیں اور دوستی سے ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو وزیر اعظم نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا’۔انہوں نے کہا، ‘پاکستان جس زبان میں بات کرے گے گا اس کو اسی زبان میں جواب دیا جائے گا’۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بھارت کبھی کسی پڑوسی ملک سے جنگ نہیں چاپتا ہے لیکن جب کوئی ملک ہماری سالمیت کو چلینج کرتا ہے تو ہم اس کو جواب دینے کی بھر پر صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ‘پاکستان نے جو دہشت گردی کے بیج اپنے ملک کی سر زمین پر بوئے اب وہ اسی کی آگ میں خود جھلس رہا ہے ‘۔