ہندوارہ// فوج ن دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نوگام ہندوارہ کے جنگل سے ایک پاکستانی جنگجو کوگرفتار کرلیا ہے،تاہم اسکی شناخت ظاہرنہیں کی گئی ہے۔سرینگرمیں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیہ نے بتایاکہ فوج اورپولیس کی مشترکہ جمعیت نے ہندوارہ کے مضافاتی علاقہ نوگام میں جنگل سے لشکرطیبہ سے وابستہ ایک پاکستانی جنگجوکوجمعہ کی شام ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ تاہم دفاعی ترجمان نے دعویٰ کیاکہ اُسکی تحویل سے ایک AK-47 رائفل ضبط کی گئی۔