کشتواڑ//کشتواڑ حلقہ سے بی جے پی کے متعدد کارکنان نے سابقہ وزیر سجادکچلو کی موجودگی میںنیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔پنچایت کنڈل ،تتا پانی پاڈر و ملحقہ علاقوں کے نئے کارکنوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے سجاد کچلو نے کہا کہ اس سے پارٹی زمینی سطح پر مستحکم ہو گی۔انہوں نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں شامل ہونے کو لوگوں خصوصاً پاڈر کے لوگوںکے ذہنوں میں تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔اس موقعہ پر سجاد کچلو نے کہا کہ بی جے پی کے سرگرم کارکنوں کا اس وقت جب پارٹی برسر اقتدار میں ہے ، نیشنل کانفرنس میں شامل ہونا دور دراز لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ دور دراز علاقہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مخلوط سرکار ناکام رہی ہے جنھوں نے2014.کے اسمبلی انتخابات میں بھاری تعداد میں بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار کے رویہ سے مقامی لوگوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ا ن لوگوں نے کرتھائی پائور پروجیکٹ کے لئے زمین حاصل کرنے کا معاوضہ طلب کیا ہے ا ور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ کے لئے لوگ تتا پانی مجوزہ کالونی کی تعمیر بھاریباٹی منتقل کی جائے ،جہاں پر کافی زمین دستیاب ہے اور اگر سرکار نے مجوزہ جگہ پر زمین حاصل کی تو س سے وہاں کے غریب کسان بے زمین ہو جائیںگے ۔انہوںنے گرم پانی کے چشمہ تتا پانی کی ڈیولپمنٹ کا بھی مطالبہ کیا ، جسکے لئے پہلے ہی رقومات منظور کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر ایم ایل سی نے اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے تتا پانی گرم چشمہ کی ڈیولپمنٹ کے لئے 3لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ، جس پر مقامی لوگوں نے انکا شکریہ ادا کیا۔سجاد کچلو نے اس موقعہ پر لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ انکے توقعات کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریںگے۔ ا نہوں نے کہا کہ پارٹی دیہی آبادی کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے وعدہ بند ہے۔این سی میں شامل ہونے والے کارکنوں میں یوگراج شرما ، سری کرشن شرما ، جے کرشن شرما ، انکش سپرو، سوم ناتھ شرما ، ریشی تکو، چمیل سنگھ، جسونت سنگھ ،وجے کمار ،منشی رام و دیگران شامل ہیں۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں سنیئر نائب صدر کرتار سنگھ راٹھور، سابقہ سرپنچ مول راج، گوردیش کمار، سولت رام ،سابقہ نائب تحصیلدار وپن کمار، اند رجیت سین، اروند راٹھور ،نریندر سنگھ ،چھتر سنگھ ،دولت رام و دیگران شامل تھے۔