عاصف بٹ
کشتواڑ//جمعرات کی شام ضلع کشتواڑ کے پاڈر علاقےمیں پیش آئے سڑک حادثے میں 1شخص جاں بحق جبکہ ا یک شدید زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات شام قریب پانچ بجے پاڈر مچیل سڑک پر مہو کے قریب جے سی بی گاڑی کو اسوقت حادثہ پیش آیا جب جی سی بھی ڈرین کا کام کررہی تھی ۔اس دوران گاڑی بھاری پسی کی زد میں آگئی جس میں دوافراد شدید زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں و پولیس نے بروقت بچائو کاروائی عمل میں لائی اور زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا جسکی شناخت مدثر احمد ولد نذیر احمد ساکن مرمت ڈوڈہ کے طور ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت مجاہد ولد رحمت اللہ ساکن مرمت ڈوڈہ کے طور ہوئی جسکا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکےتحقیقات شروع کی ہے۔