عاصف بٹ
کشتواڑ//اتوار کی دیررات کشتواڑ ضلع کے سب ڈویژن پاڈر کے شاشو علاقے کے قریب رونما ہوئے سڑک حادثےمیں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔تفصیلات کےگاڑی زیر نمبر کو شاشو کے قریب علاقہ میں حادثہ پیش آیا۔ جہاں حادثہ پیش آیا وہاں موبائل نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے حادثے کے بارے میں فوری معلومات حاصل کرنا مشکل ہو گیا ۔ خوش قسمتی سے ایک قریبی پروجیکٹ سائٹ سے واپس آنے والی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچنے پر حادثہ دیکھا۔ مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور اور مسافروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تھانہ اٹھولی کی ایک پولیس ٹیم کے ساتھ پاڈر سب ڈویژن کی سول انتظامیہ اور مقامی باشندے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کی وجہ سے شدید برف باری اور سڑک کی پھسلن کے باوجود تمام زخمیوں کو کامیابی سے نکال کر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹھولی دیر رات منتقل کیا گیا۔زخمیوں کو ایس ڈی ایچ اتھولی میں فوری طبی معائنہ اور علاج فراہم کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت مرلی کمار ولد بدم سنگھ، پون کمار ولد سروپ چند، کیلاش کمار ولد دھیر سنگھ، رینا کمار ولد بہادر سنگھ اور جوگندر لال ولد پرس رام کے طور پر ہوئی ہے، سبھی ساکن سازار پاڈر کے رہایشی ہیں۔ تمام زخمی مسافروں کو مزید طبی انتظامات کیلئے آج صبح ضلع ہسپتال کشتواڑ ریفر کر دیا گیا۔