عظمیٰ نیوزسروس
جموں//حکومت نے کہا کہ پاڈر۔نگسینی حلقہ اِنتخاب میں 93مائیکرو اِنڈسٹریل یونٹوں کو سپانسر کیا گیا اور 34یونٹوں کو وزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی ی)اور جموں و کشمیر روزگار جنریشن پروگرام (جے کے آر اِی جی پی) کے تحت سہولیت فراہم کی گئی تاکہ 2024-25 ء کے مالی برس میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری ایوان میں رُکن قانون ساز سنیل کمار شرما کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ تربیت مکمل کرنے والے ٹرینیز کو ویور ز او رآرٹیزنز کے طور پر رجسٹر کرتا ہے ،6 بیداری کیمپ منعقد کئے گئے جن میں 78 ہنر مندوں کو آرٹزن کارڈ اور 55 کو پہچان کارڈ کے لئے رجسٹر کیا گیا تاکہ وہ مختلف سکیموں کے فوائد حاصل کر سکیں اور اِی۔ کامرس پلیٹ فارموںپر اَپنی مصنوعات فروخت کر سکیں۔وزیر نے کہا کہ اَنٹرپرینیور شپ بیداری پروگرام (اِی اے پی) کا انعقاد کیا گیا اور پاڈر ۔ناگسینی حلقہ کے 12امیدواروں کو موجودہ مالی برس میں حوصلہ پروگرام کے تحت صلاحیت سازی فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ وشوکرما سکیم کے تحت 2,137درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ پاڈر۔نگسینی میں 329کاریگروں اور 125 بُنکروں کو رجسٹر کیا گیا ہے، جو آرٹزن کارڈ کے تحت محکمہ کی مختلف سکیموں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ مختلف سکیموں کے ذریعے مقامی دستکاریوں بالخصوص پشمینہ بُنائی اور دیگر روایتی دستکاریوں کی مدد کے لئے کام کر رہا ہے۔اُنہوںنے بتایا کہ کشتواڑ ضلع میں 10 تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں جو مختلف ہنر جیسے کریول، سٹیپل، سوزنی کڑھائی، قالین بافی، وہیٹ سٹراک کرافٹ اور ہینڈلوم ویونگ کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے پاڈر۔نگسینی حلقے میں وہیٹ سٹرا کرافٹ کا ایک تربیتی مرکز فعال ہے۔ گندم کے تنکے کے ہنر کا ایک تربیتی مرکز فعال ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاڈر۔ نگسینی حلقے سے 27معاملے مختلف بینکوں کو سپانسر کئے گئے جن میں سے 15معاملوں کو آج تک منظور کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ویور مدرا سکیم 2015 کے تحت گزشتہ تین برسوں میں تین کیسز بینکوں کو بھیجے گئے ۔نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیپارٹمنٹ کی مالی معاونت سکیم کے تحت پاڈر سب ڈویژن سے 14 کوآپریٹیو رجسٹر کئے گئے جن میں 154 کاریگروں اور بُنکروں کو شامل کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اَب تک ان کوآپریٹیوز کو 7 لاکھ روپے کی پہلی قسط فراہم کی جا چکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے قومی سطح کی نمائشوں میں پاڈر۔نگسینی سے 4 اِنڈسٹریل ہینڈی کرافٹ کوآپریٹیوز اوربھدرواہ فیسٹول میں2 اِنڈسٹریل ہینڈی کرافٹ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی شرکت کی بھی سہولیت فراہم کی ہے جبکہ 2 دستکاریوں یعنی کشتواڑی لوئی اور وہیٹ کرافٹ کی مصنوعات نبارڈ کے تحت پیش کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کے لیے مٹی، پاڈر میں 8 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ماٹی پاڈر میں 8 کنال اراضی ہوٹل اِنڈسٹری کے فروغ کے لئے مختص کی گئی ہے ۔