اونتی پورہ//سید اعجاز//ژیر باغ کیگام اونتی پورہ میںپینے کے پانی کی شدید قلت سے آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ انہیں ہاری واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہم کیا جاتا تھا جو اکثروبیشتر خراب رہتی ہے ۔گاﺅں گزشتہ ایک ماہ سے پینے کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہا ہے۔ مقامی خواتین کو دو کلومیٹر دور سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو فوری طور مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔