کپوارہ // سرحدی قصبہ ترہگام میں لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ چو پان محلہ ترہگام کے لوگوں نے جمعہ کو کپوارہ کرالہ پورہ سڑک پرپینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ عرصہ دراز سے پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔احتجاج میں شامل لوگوں نے کہاکہ یہاں کی واٹرسپلائی سکیم میں خرابی آچکی ہے لیکن محکمہ نے ابھی تک پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کے لئے انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔احتجاج کے دوران کرالہ پورہ کپوارہ سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کریں۔